تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میرا اصول ہے کہ میں اپنا جسم نہیں دکھائوں گی

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں جسم کی نمائش کرنے والے لباس سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔

ایک ویب شو کو دیے گئے انٹرویو میں نمرہ خان نے کہا کہ میرا پہلا اصول ہے کہ اپنا جسم نہیں دکھاؤں گی، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی خاتون کے بارے میں رائے کا اظہار نہیں کروں گی جن کے لباس سے جسم نمایاں ہوتا ہو

اپنے حوالے سے اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جسم ڈھانپ کر بہتر نظر آؤں، جسم کو ڈھانپنے والے کپڑے پہن کر اسٹائلش دکھنا پسند کرتی ہوں۔

نمرہ خان نے کہا کہ ‘مجھ سے متعلق کوئی چیز اگر میرے والد، بہنوئی اور خاندان کے دیگر قریبی لوگ کلک کرکے نہیں دیکھ سکتے تو میں اسے کیسے اپنا سکتی ہوں؟’

اس کے علاوہ نمرہ خان سے اداکارہ ثنا جاوید کے رویے والے تنازعے سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں بس یہی کہوں گی کہ میرے ساتھ جو اچھا ہے ان کے ساتھ میں بھی خوش ہوں، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ایک دوسرے کے ساتھ کیسا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button