تازہ ترینخبریںپاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا اپنے وسائل سے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی طرف سے ضم اضلاع کے صحت کارڈ اسکیم کی بندش کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قبائلی اضلاع کے لیے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سے اس اسکیم کے فنڈز کی منتقلی تک اسکیم کو جاری رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

اس موقع  پروزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کا صحت کارڈ اسکیم کسی بھی حال میں بند نہیں ہونا چاہیے، قبائلی اضلاع کے عوام ہمارے اپنے بھائی ہیں، انہیں مفت علاج کی سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق سے اس اسکیم کے فنڈز کی منتقلی کے معاملے کو ہر فورم پر اٹھائے گی، صوبائی حکومت ضم اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button