تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

’دنیا کا بدترین شخص‘۔۔۔ کیا آپ اُسے جانتے ہیں؟

ایک شخص کو اُس کی ایک پرانی تصویر نے چند ہی برس میں انٹرنیٹ پر ’دنیا کا بدترین شخص‘ قرار دلوا دیا۔

تصور کریں، آپ ایک دن سو کر اٹھیں اور آپ کو یہ اطلاع ملے کہ آپ کا چہرہ انٹرنیٹ پر دنیا کے برترین شخص کی شناخت پا گیا ہے، یقیناً یہ سوچ ہی آپ کے لیے ڈراؤنا خواب بن جائے گی، لیکن یہ ایک ہسپانوی شخص کی حقیقی زندگی ہے۔

اسپین کے علاقے کاتالونیا کے 42 سالہ جوزف ماریا گارشیا انٹرنیٹ کی بدولت دنیا بھر میں’بدترین شخص جسے آپ جانتے ہیں‘ کا عنوان بن گئے۔

جوزف ماریا گارشیا کو اس کے بہنوئی نے کال کی اور کہا کہ وہ گھبرائے بغیر گوگل پر صرف ’دنیا کا بدترین شخص جسے آپ جانتے ہیں‘ تلاش کرے۔

ہسپانوی شخص نے جیسے ہی یہ الفاظ لکھ کر سرچ کا بٹن دبایا تو یہ عمل اُس پر بجلی بن کر گرا کیونکہ اُس کا چہرہ اسکرین پر ہر جگہ موجود تھا۔

جوزف ماریا گارشیا حیران تو تھا ہی لیکن ساتھ ہی اُس نے منفی فقرے سے اپنے چہرے کے جڑ جانے کی وجوہات کا پتا لگانے کی کوشش کی۔

اُسے یاد آیا کہ 2014ء میں اُس کے بہنوئی نے کیمرے کی لائٹنگ چیک کرنے کے لیے اُس کی ایک تجرباتی تصویر لی تھی اور پھر اُسے گیٹی امیجز پر بطور اسٹاک امیج اپ لوڈ کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button