تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کانسٹیبل نے خاتون پولیس اہلکار کو ریپ کر کے ویڈیو وائرل کردی

مٹیاری کے نزدیک ہالہ ٹاؤن میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ساتھی مرد پولیس اہلکار نے ریپ کر کے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ہالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 336، 337، 356 بی، 506 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کانسٹیبل یوسف بلال کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے مقامی صحافی کو بتایا کہ مذکورہ کانسٹیبل نے اسے ایک ملزم کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں کام کرنے کےبہانے پولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر بلایا۔

خاتون کے مطابق ملزم نے اسے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر دی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تو ملزم نے اسے ریپ کیا اور اس واقعے کی ویڈیو بنائیں۔

خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیے گئے اس ظلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر وہ اب انہیں بلیک میل کررہا تھا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے کہا کہ مبینہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں متعدد تھانوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی آفیسرز اور رائٹنگ ہیڈ کانسٹیبل بنایا جارہا ہے لیکن اس قسم کے واقعات سے ان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button