تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، عدالت کا حکم جاری

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن 65 روز میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے درخواست کی سماعت کی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن 2ماہ کے عرصے میں اسلام آباد میں الیکشن کرواسکتا ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت سے الیکشن کمیشن کو کیا احکامات چاہییں؟ الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندی مکمل کرے۔

الیکشن کمیشن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ پہلے نئی حلقہ بندیاں کریں گے پھر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دیں گے، عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تعاون کا حکم دے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ60 دن میں نئی حلقہ بندیاں کرکے اگلے الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے، حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا حکم دے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ انتخابات روکنے کی تمام درخواستیں تو غیرمؤثر ہوگئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے احکامات کے ساتھ درخواست کو نمٹا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button