تازہ ترینخبریںدنیا

برطانیہ، ریلوے ملازمین کی 30 سال میں سب سے بڑی ہڑتال

برطانیہ میں ریلوے یونین نے ریل کا پہیا جام کردیا۔ تین دہائيوں کی سب سے بڑی ہڑتال کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریلوے یونین کے چالیس ہزار سے زائد ملازمین تنخواہیں نہ بڑھانے پر ہڑتال کررہے ہیں۔

ہڑتال سے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لندن میں ریل کے ساتھ انڈر گراؤنڈ کی بھی ہڑتال جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ صرف 20 فیصد ٹرینیں ہی چل رہی ہیں۔ ہڑتال کے سبب بسوں میں اور سڑکوں پر غیرمعمولی رش ہے۔

ریلوے یونین نے آئندہ ماہ مزید ہڑتالوں کی بھی دھمکی دی ہے، جبکہ یونین کے ارکان متعدد اسٹیشنوں کے سامنے احتجاج کے لیے بھی جمع ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعرات اور ہفتے کو بھی ریلوے کے عملے کی ہڑتال ہوگی۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے ہڑتال کو غیرضروری قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button