تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

سولر پینل سے لیس دنیا کی پہلی الیکٹرک کار

ہالینڈ کی ایک کمپنی نے رواں سال سولر پینل سے لیس دنیا کی پہلی الیکٹرک کار کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سولر گاڑی ایک ریچارج سے تقریباً 625 کلومیٹر سفر کر سکے گی جبکہ دن کے اوقات میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چل سکے گی۔

یومیہ سفر 35 کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو سات ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ سولر پینل گاڑی کی چھت اور دروازوں پر لگے ہوئے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ سورج کے ذریعے آپ اپنی گاڑی کو دن میں کسی بھی وقت چارج کرسکتے ہیں۔

گاڑی کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو (5 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ پہلی کار نومبر میں فراہم کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button