Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

گوگل میپس اوپن کیے بغیر ٹریفک صورتحال جاننا اب ممکن

گوگل میپس کا استعمال اکثر افراد اپنی منزل تک پہنچنے یا راستے میں ٹریفک کی روانی جاننے کے لیے کرتے ہیں۔

مگر اب آپ کو اپنے اردگرد ٹریفک کی صورتحال جاننے کے لیے گوگل میپس ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گوگل کی جانب سے میپس کا ایک نیا ویجیٹ متعارف کرایا جارہا ہے جو فون کی ہوم اسکرین پر ہی ٹریفک کی روانی کی پیشگوئی کرسکتا ہے

گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ویجیٹ سے صارفین آسانی سے فون کی اسکرین پر ہی ٹریفک کی صورتحال کو دیکھ سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ویجیٹ میں زوم ان اور آؤٹ کا فیچر بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ اس مقصد کے لیے ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

گوگل میپس کی یہ سہولت سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جبکہ کمپنی نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اسے متعارف کرانے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

یہ ویجیٹ آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

گوگل کی جانب سے جی میل، ٹو ڈو لسٹ اور ٹرانسلیشن ویجیٹس کو بھی آنے والے ہفتوں میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق ویجیٹس کو ہوم اسکرین پر ری سائز بھی کرسکیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!