تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف کا شہباز حکومت کو قرض دینے سے انکار ، ایک اور بڑا مطالبہ کردیا

 آئی ایم ایف نے شہباز حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا موجودہ بجٹ سے قرض پروگرام بحال نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کی جانب سے اقدامات ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کامطالبہ کردیا

آئی ایم ایف نمائندے نے کہا کہ وجودہ بجٹ سے قرض پروگرام بحال نہیں ہوسکتا، شہباز حکومت کے بجٹ پرتحفظات ہیں، آئی ایم ایف مزید براہ راست ٹیکسوں کا نفاذ چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم مقاصد کیلئے پاکستان کو بجٹ میں اضافی اقدامات کرنےہوں گے،اس سلسلے میں حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاہم مطلوبہ نتائج کیلئے بجٹ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رائٹرز نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button