تازہ ترینخبریںپاکستان

چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب اسمبلی نہیں آئیں گے، ن لیگی وزرا کا حتمی فیصلہ

صوبائی بجٹ پیش کرنے میں رکاوٹ پر ن لیگ پریشان ہو کر آئینی ماہرین سے مشاورت کرنے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے معاملے پر آئینی ماہرین سے رائے طلب کر لی ہے، تاہم دوسری طرف ن لیگی وزرا نے آئی جی سے متعلق اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر آئینی ماہرین سے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی ہے، ن لیگ قیادت نے یہ پوچھا ہے کہ اگر مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش نہیں ہوتا تو کیا قانونی مسائل ہوں گے۔

ادھر وزرا نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ یکم جولائی تک پرانے بجٹ سے تنخواہیں دی جا سکتی ہیں، 17 جولائی کو ضمنی الیکشن میں جیت اور مطلوبہ تعداد پوری کر کے نیا اسپیکر لایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کا تاحال اصولی فیصلہ ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب اسمبلی نہیں آئیں گے، وزرا کے مطابق ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی یہی ہوا تھا، اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دیا جائے گا۔

لیگی وزرا کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ یہ پنجاب اسمبلی میں چیف سیکریٹری اور آئی جی کو بلا کر انھیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button