تازہ ترینخبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حالیہ انسانیت سوز واقعات پر پاکستان کا ردِعمل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا دنیا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ یواین قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حالیہ انسانیت سوز واقعات پر پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے ۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی تسلط کیلئے فورس کا استعمال کررہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو دباکرحقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے5 اگست 2019 سےابتک 621 کشمیریوں کوشہیدکیاگیا، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ جاری ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں جاری واقعات کی توجہ عالمی برادری سے کراتا ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ یواین قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button