تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب میں ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی نے 18 نشستوں پر ٹکٹ جاری دیے

پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 18 نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی پی 7 سے شبیر اعوان، پی پی 83 سے حسن اسلم کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں

اسی طرح پی پی 90 سے عرفان نیازی، پی پی 97 سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں محمد اعظم، پی پی 127 سے محمد نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری ہوئے۔

فرخ حبیب کے مطابق پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 158 سے میاں اکرم عثمان، پی پی 167 سے عاطف چوہدری اور پی پی 168 سے نواز اعوان کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پی پی 202 سے میجر (ر) سرور، پی پی 217 سے زین قریشی، پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ اور پی پی 228 سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری ہوا۔

پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصر عباس اور پی پی 288 سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button