تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: ٹرین کے اندر چوری کی انوکھی واردات

بھارت میں ٹرین کے اندر چوری کی انوکھی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے علاقے بیگوسرائے میں فون چھیننے کا ایک چونکا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے چوری کی واردات راجندر اسیٹو ریل پل پر پیش آئی۔

ایک صارف نے ویڈیو کا ایک سلو موشن ورژن شیئر کیا ہے، کیونکہ چھیننے کی واردات آدھے سیکنڈ میں ہوتی ہے اور آپ کو ڈاکو نظر بھی نہیں آتا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کٹیہار سے پٹنہ جانے والی انٹر سٹی ایکسپریس ٹرین کے کھلے پھاٹک پر دو آدمی بیٹھے ہیں۔ سمیر کمار نامی شخص کو اپنے فون سے دریائے گنگا کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ ٹرین کے کنارے بیٹھا ہے اور منظر ریکارڈ کرنے میں مصروف ہے۔

اسی دوران ڈاکو تیزی سے سمیر کے ہاتھ سے موبائل فون چھین کر لے جاتا ہے چند سیکنڈ کے لیے سمیر کو احساس تک نہیں ہوا کہ ابھی کیا ہوا ہے کیونکہ یہ سب اتنی تیزی سے ہوا۔ اس کے بعد وہ کھڑا ہو کر اپنے دوست کو بتاتا ہے جو ویڈیو بھی بنا رہا تھا اور اس واقعہ کو کیمرے میں قید کر لیا کہ کسی نے اس کا فون چرا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجندر سیٹو پل پر یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے بہت سے ڈاکو تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ پل سے لٹک جاتے ہیں اور وہ خود کو پل سے باندھنے کے لیے رسی کا استعمال کرتے ہیں اور کنارے پر اپنے پیروں کو متوازن کرکے ٹرین سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھتے ہیں ایک ہی پل پر روزانہ اس طرح کے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

پل کی ریلنگ سے لٹکتے ڈاکو پلک جھپکتے ہی مسافروں سے فون چھین لیتے ہیں اور چلتی ٹرین سے کچھ نہیں کر پاتے، واقعے پر پولیس کا بیان تاحال سامنے نہیں آسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button