اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں منگل کی رات ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول قاسم لمز کا گریجویٹ اور نجی فوڈ کمپنی میں مینیجر تھا۔
رپورٹس کے مطابق مقتول نوجوان بیمار والدین اور دو بہنوں کا سہارا تھا۔
ماضی میں اسی پارک میں خاتون سے زیادتی، ایک قتل اور ایک شہری کو لوٹ مار کے دوران بینائی سے محروم کرنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔
جرائم کی بڑھتی وارداتوں سے دارالحکومت میں پولیس اور سی ڈی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔