تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 75 برس بعد بھی ہمیں سبق نہیں سیکھنا، سیاست ہی کرتے رہنا ہے؟، ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔

لاہور میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قرض پر رہنے والا ملک کب تک زندہ رہے گا، اس وقت دنیا میں ہمیں سب سے آگے ہونا چاہیے تھا، پاکستان کو آگے چلانا ہے تو گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا

شہباز شریف نے کہا کہ اسپتال کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، غریب افراد کے لیے ایسے منصوبے شروع کرنیوالے دین و دنیا کما رہے ہیں، اسپتال چلانے والے قابل فخر پاکستانی ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کو ایسے اداروں کے حوالے کریں جن کا دنیا میں نام ہے، قومیں علم اور ٹیکنالوجی سے ترقی کرتی ہیں، صحت اور تعلیم پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں پاکستان بہت آگے بڑھ سکتا ہے، قومیں صف بندی اور پلاننگ سے بنتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button