تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور کے بڑے اسپتال میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، فارمیسی جل کر خاکستر

چلڈرن اسپتال لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں  تباہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل میں اچانک آگ لگ گئی، اسپتال کا تیسرا فلور میڈیسن اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا اسٹور میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات موجود تھیں جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں تباہ ہوگئیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث علی الصبح لگی، آگ اسپتال کی تیسری منزل پر لگی، جہاں اسپتال کو دوائیاں سپلائی کرنے والی فارمیسی موجود تھی یہاں سے پورے اسپتال کو دوائیاں فراہم کی جاتی تھی، آتشزدگی کے بعد فارمیسی جل کر خاکستر ہوگئی اور دوائیوں کی ترسیل رک گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی اور آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسنارکل بھی آگ بھجانے کے عمل میں مصروف عمل ہیں تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید تین گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے شدید دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تمام مریض اور اسٹاف محفوظ ہے اور اپنے امور سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، وزیر اعلی حمزہ شہباز نےسیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے،واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button