تازہ ترینخبریںپاکستان

آگ سے متاثرہ عمارت کے مکینوں کا سپر اسٹور کے مالک کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

کراچی کے سپر اسٹور میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والی عمارت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا کوئی نمائندہ ہمارے پاس داد رسی کے لیے نہیں آیا، متاثرین نے اسٹور کے مالک کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عمارت میں لگنے والی آگ کے متاثرین  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یہاں آئیں، ہمارا دکھ سنیں، حکومت کا کوئی نمائندہ ہمارے پاس داد رسی  کے لیے نہیں آیا، مرتضیٰ وہاب سے اپیل ہے ہمیں انکوائری کمیٹی نہیں، حل چاہیے۔

ایک متاثرہ خاتون نے کہا کہ ہم گھروں میں نہیں جاسکتے، بچوں کے امتحان ہیں تمام چیزیں اندر ہیں، اسٹور کے مالک کو پکڑیں، وہ بھاگ جائے گا، حکومت کیوں نہیں دیکھتی، سہولت ہے یا نہیں۔

خاتون نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں ہمارے پاس آئیں، صرف دس منٹ کے لیے مراد علی شاہ ہمارے پاس آئیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہماری مائیں بہنیں پریشان ہیں، راستہ نہیں دکھایا گیا تو ہم روڈ پر آئیں گے، کس بنیاد پر عمارت توڑنے کی بات کی جا رہی ہے، بغیر معائنہ کیے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ عمارت توڑ دی جائے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر والوں کو کھانے پینے کو ملے تو پھر قانونی کارروائی کا سوچیں۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ قابو میں ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، شعلہ کہیں نہیں ہے بس دھواں ہے، کولنگ کل تک جاری رہےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button