تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اختر حسین جعفری کی 30 ویں برسی

لاہور (خالد منصور سے) یسویں صدی کے غالب قرار دیے جانے والے جدید نظم کے بے بدل شاعر اختر حسین جعفری 15 اگست 1932 کو گجرات میں پیدا ہوئے ۔ تعلیمی مدارج اعزاز کے ساتھ طے کیے اور محکمہ کسٹمز میں ملازمت اختیار کی ۔

شاعری کی ابتدا اوائل عمری سے ہی کی اور اپنے جداگانہ اسلوب کی وجہ سے شعر و ادب کے حلقوں میں بلند مقام پایا ۔ اردو شاعری کی صدسالہ روایات کے تناظر میں شاید ہی کوئی شاعر ، ہم عصر شعرا سے اس انتہا تک مختلف اور منفرد ہوگا جیسے اخترحسین جعفری ۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ ” آٸینہ خانہ “ کے نام سے 1981 میں شائع ہوا تو ” آدم جی ایوارڈ “اور” پاکستان راٸیٹرز گلڈ ایوارڈ ” کا حقدار ٹھہرا جبکہ ”جہاں دریا اترتا ہے“ کہ عنوان سے دوسری کتاب ان کی وفات کے بعد اشاعت پذیر ہوئی ۔ اختر حسین جعفری اپنی روشن خیالی اور انسان دوستی کے حوالے سے آمریت اور فسطاٸیت کے بغیرمشروط دشمن رہے اور انسانی فکر و نظر کی آزادی انہیں ہمیشہ عزیز رہی ۔

اردو نظم کی آبرو اخترحسین جعفری 3 جون 1992 کو لاہور میں انتقال کرگئے ۔

حکومت پاکستان نے 2003 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے سرفراز کیا اور اسی سال ان کی شاعری کے کلیات بھی اشاعت پذیر ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button