تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کےدو نئے ممبران نےحلف اٹھا لیا

الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نےحلف اٹھا لیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے 2 نئے ارکان سے حلف لیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے نئے ممبران کو الیکشن کمیشن کاحصہ بننے پر مبارکباد دی۔

عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے دونوں ممبران کی تقرری کی ہے جس کے بعد تمام صوبوں سےالیکشن کمیشن کے ممبران مکمل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے تھی۔

ترجمان ایوان صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللّٰہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔

ایوان صدر کے مطابق تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔

دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button