تازہ ترینخبریںکاروبار

‘ پاکستان کو ڈالر دینے والے ممالک بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں ‘

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالر دینے والے ممالک بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں، سعودیہ، دبئی اور دیگر ممالک کہتے ہیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جاؤ۔

ایک غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی خبر میں مفتاح اسماعیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک جو پہلے پاکستان کو ڈالر فراہم کرتے تھے اب بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں اور ہم سے کہتے ہیں کہ ہمیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔

بلومبرگ کی خبر کے مطابق مفتاح اسماعیل کہتے ہیں سعودی عرب، دبئی اوردوسرے ملکوں سے بات کی تو وہ مشروط طر پر رقم دینے کو تو تیار ہوگئے مگر کہتے ہیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جاؤ۔

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان جون میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلیے پٹرول اور ڈیزل پر 30 روپے کا اضافہ جبکہ دوسری جانب ملک میں غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا، جس کے بعد ورلڈبینک اورایشائی ترقیاتی بینک بھی رقم دیں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں نجکاری پر کوئی بات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا، یہ معاہدہ بہت اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button