تازہ ترینخبریںدنیا

نیپال کی نجی ایئر لائن کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ، 22 افراد سوار تھے

نیپال کی نجی ایئر لائن کا طیارہ اتوار کی صبح پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا، طیارے میں 22 مسافر سوار تھے۔

طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر دور پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم شہر کے لیے اڑان بھری تھی۔

طیارہ صبح سوا 10 بجے محو پرواز ہوا اور 15 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جوم سوم کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔

نیپال کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے دو نجی ہیلی کاپٹرز روانہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ نیپالی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button