تازہ ترینخبریںپاکستان

زلی خیل اور خوجل خیل کا مصالحتی جرگہ ، گور گورہ زمینی تنازعہ حل

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ڈی پی او خانزیب مہمند نے سرکاری مصالحتی جرگے کے مالکانان اور علماء کرام کے تعاون سے کئی روز سے جاری گور گرہ زمینی تنازعے کے حوالے سے ملک جمیل وزیر کے سربراہی میں اختیارنامہ پر دسخط کرا لئے گئے۔

دونوں قبیلے نے ضلعی انتظامیہ اور مصالحتی جرگے کو احمدزائی وزیر قبائل کے رواج کے مطابق اختیار دے دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کی زیر نگرانی میں مصالحتی جرگے کی انتھک کوششوں کی وجہ سے بالآخر مذاکرات میں کامیاب ہوگئے۔

مصالحتی جرگے میں ملک جمیل وزیر کے ساتھ سیاسی اتحاد میں جماعت اسلامی سے ضلعی امیر ندیم وزیر، پیپلزپارٹی سے عمران مخلص، جے یوآئی سے سابق ایم این اے مولانا عبدالمالک وزیر،اے این پی سے آیاز وزیر، تاج وزیر، پی ٹی آئی سے نورحسن وزیر، شیر علی فقیر آف شکائی اور سابق کسٹم کلیکٹر نصراللہ وزیر کے علاوہ میڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔

مصالحتی جرگے کے سربراہ ملک جمیل نے کہا کہ دونوں متحارب قبائل نے احمدزائی وزیر قبائلی روایات کے مطابق ہمیں اختیارات سونپ دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جلد حل ہو جائے گا
اور دونوں قبائل کو اس پر راضی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا نے کہاہے کہ مصالحتی جرگے کا فیصلہ دونوں قبیلے کو قابل قبول ہوگا

اسسٹنٹ کمشنر وانا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے مالکانان اور علماء کرام پچھلے کئی دنوں سے مسلسل جرگے جاری رکھے ہوئے تھے جو آج وہ اس میں کامیاب ہوگئے۔

اس موقع پر انہوں نے مصالحتی جرگہ، علمائے کرام اور سیاسی اتحاد کے علاوہ ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اور انکی مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button