تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بھارت میں جند ہی دنوں میں تیسری اداکارہ کی خود کشی

بھارت کی نوجوان بنگالی ماڈل منجوشا نیوگی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، شہر میں گزشتہ تین دنوں میں یہ دوسری مشہور شخصیت کی خودکشی کی اطلاع ہے جبکہ دو ہفتوں میں یہ تیسری خودکشی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدیشا ڈی مجومدار کے بعد ایک اور بنگالی ماڈل نے خودکشی کر لی، معروف ماڈل منجوشا نیوگی کولکتہ میں اپنے کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

منجوشا نیوگی 27 مئی کو اپنی رہائش گاہ پر لٹکی ہوئی پائی گئیں، ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی قریبی دوست بدیشا ڈی مجمدار کی موت کے بعد شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

بدیشا کی موت 26 مئی کو خودکشی کی وجہ سے ہوئی، ایک پولیس افسر نے بتایا کہ منجوشا نیوگی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جا سکے

منجوشا کی ماں نے کہا کہ میری بیٹی مسلسل کہتی تھی کہ وہ بدیشا کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، وہ مسلسل بدیشا کے بارے میں بات کرتی تھی، یں نے اسے ڈانٹ دیا جب اس نے مجھے بتایا کہ جلد ہی میڈیا بدیشا کی طرح ہمارے گھر پر توجہ مرکوز کرے گا۔

واضح رہے کہ منجوشا سے پہلے بنگالی ماڈل سے اداکارہ بنی بدیشا ڈی مجومدار کولکتہ میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ 21 سالہ اداکارہ گزشتہ چار ماہ سے وہاں کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں۔

پولیس نے 25 مئی کی شام کو ناگر بازار علاقے میں واقع ان کے فلیٹ سے ان کی لاش برآمد کی، وہ دروازہ توڑ کر اس کے گھر میں داخل ہوئے جہاں وہ لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

دوسری جانب بنگالی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ پلوی بھی تقریباً پندرہ دن قبل اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی تھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button