تازہ ترینخبریںکاروبار

آئی ایم ایف کا پیٹرول مہنگا کیے بغیر قرض دینے سے انکار

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بغیر اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں سات روز سے جاری مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی بحالی پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے مشروط کردیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے بات چیت کے  بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کر رہے ہیں تاکہ نیا پروگرام حاصل کیا جاسکے عالمی بحرانوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج پرانا ہو گیا ہے، سابق حکومت کا جب آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا تھا اس وقت کے حالات آج سے یکسر مختلف تھے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ زمینی حقائق سے ہٹ کر کیا، افغانستان میں طالبان، یوکرین کی جنگ، عالمی مہنگائی سے پہلے آئی ایم ایف سے ڈیل ہوئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button