ویڈیو: تصویر اتارنے پر ہاتھی ناراض، سونڈ مار کر لڑکی گرا دیا
ہاتھی نے تصویر کھینچنے پر لڑکی کو سونڈ مار دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک افریقی ہاتھی تصویر کھینچنے پر غصے میں آگیا اور لڑکی کے منہ پر اپنی سونڈ کے ساتھ ماردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ہاتھی کے باڑے کے باہر کھڑا ہے ان میں سے کچھ اس کی سونڈ کو چھونے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
ہاتھی اس وقت تک پرسکون نظر آتا ہے جب تک کہ لڑکی اپنا اسمارٹ فون نکال کر ہاتھی کی تصویر پر کلک نہیں کرتی لیکن جیسے ہی وہ تصویر کھینچتی ہے تو سیکنڈوں میں ہاتھی غصے میں آجاتا ہے اور اپنی سونڈ سے لڑکی پر حملہ کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی لڑکی گرتی ہے دوسرے اسے اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران ہاتھی اپنی سونڈ سے فون اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
واقعہ بیان کرتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ ’مجھے لگا جیسے 10 لوگوں نے مجھے ایک ساتھ مارا تھا، میں پیچھے کی طرف گری اور میرا فون زمین پر گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی لڑکی اپنے ہائی اسکول کے ساتھ زیمبیا میں 12 روزہ دورے پر تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کی وجہ سے ہاتھی کو چڑچڑاپن آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ، ”میں نے کہیں پڑھا، بعض اوقات جانور کیمروں سے کتراتے ہیں کیونکہ وہ انہیں بندوق سمجھتے ہیں، ایک اورصارف نے لکھا، ’’جب آپ بغیر اجازت تصویر کلک کرتے ہیں‘‘۔
“Come a little closer!” pic.twitter.com/EfDjl4EoW0
— CCTV_IDIOTS (@cctv_idiots) May 22, 2022