وینا ملک کا لانگ مارچ سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان وینا ملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
وینا ملک، جو عمران خان کی سب سے بڑی حمایتی اداکارہ ہیں، وہ اکثر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجودہ حکومت کے خلاف تبصرے کرتی نظر آتی ہیں۔
اب اُنہوں نے پی ٹی آئی کے لانگ سے مارچ سے متعلق آنے والی خبروں پر دلچسپ انداز میں ردّعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے۔‘
وینا ملک نے کہا کہ ’ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان وینا ملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد. ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات.
منقول— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 25, 2022
دوسری جانب لاہور میں پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں برآمد کر لیا گیا۔