تازہ ترینخبریںدنیا

ٹرین اور بس میں خوفناک تصادم، بس جل کر مکمل تباہ

جرمنی میں ٹرین اور بس کی ٹکر کے نتیجے بس مکمل طور پر جل کر تباہ جبکہ ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی جرمنی میں ریلوے پھاٹک پر بس اور ٹرین کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا ڈرائیور فرنٹ شیشہ توڑتے ہوئے باہر جا پڑا اور بری طرح زخمی ہوگیا۔ خوش قسمتی سے بس میں  مسافر سوار نہیں تھے۔

دوسری جانب ٹرین میں ٹرین کا ڈرائیور اور دو مسافر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ دیگر مسافروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین میں 74 مسافر سوار تھے جنہیں حادثے کے بعد ایک قریبی اسپتال میں لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

خبر کے مطابق حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرین کی ٹکر اس وقت ہوئی جب قریب ہی ایک موٹر سائیکل کا حادثہ ہوا تھا جس کے باعث بس پھاٹک کے بیچ میں ریلوے لائن پر پھنس گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button