تازہ ترینخبریںپاکستان

وادی تیرہ میں بھی پہاڑوں میں لگی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جاسکا

ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں بازگڑھ کے پہاڑوں پر بھی جنگلات میں لگی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے جنگل کے چار کلو میٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، قابو پانے میں مشکلات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی، ریسکیو اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ گزشتہ روز دوپہر میں لگی تھی، آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہیں سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button