تازہ ترینخبریںدنیا

جاپان: ہونشو کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ

جاپان کے جزیرے ہونشو کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کی سہ پہر محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکز جزیرہ ہونشو کے ساحلی علاقے میں زیر زمین 60 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ جزیرہ ہونشو میں ہی ٹوکیو سمیت جاپان کے تمام اہم شہر اور علاقے واقع ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button