تازہ ترینخبریںکاروبار

پنجاب کے تمام اضلاع میں رعایتی قیمت پر گندم کی ترسیل کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں عوام کیلئے رعایتی قیمتوں پر گندم کی ترسیل کا آغاز ہو گیا ہے۔جس کے تحت گندم کا روزانہ کی بنیاد پرکوٹہ 16ہزار 7سو میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اور اس کوٹہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر آٹے کے 8لاکھ 76ہزار 750تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔ 40کلو گرام گندم کی ریلیز پرائس 1765روپے مقرر کی گئی ہے۔20کلو گرام آٹے کا تھیلہ980روپے جبکہ 10کلو گرام آٹے کا تھیلہ 490روپے میں دستیاب ہو گا۔

ضلع راولپنڈی کو روزانہ کی بنیاد پر 2692میٹرک ٹن، اٹک کو 488میٹرک ٹن، جہلم کو 161میٹرک ٹن، چکوال کو 100میٹرک ٹن(ٹوٹل راولپنڈی ڈویژن کو 3441میٹرک ٹن)،ضلع گوجرانوالہ کو 1300میٹرک ٹن، گجرات 271میٹرک ٹن، منڈی بہاؤ الدین 167میٹرک ٹن، سیالکوٹ کو 351میٹرک ٹن، نارووال کو 93میٹرک ٹن(ٹوٹل گوجرانوالہ ڈویژن 2182میٹرک ٹن)،ضلع لاہور کو 3994میٹرک ٹن، شیخو پورہ 450میٹرک ٹن، ننکانہ صاحب 74میٹرک ٹن، قصور 266میٹرک ٹن(ٹوٹل لاہورڈویژن 4784میٹرک ٹن) گندم فراہم کی جا رہی ہے -ضلع فیصل آباد 1257میٹرک ٹن، ٹوبہ ٹیک سنگ 183میٹرک ٹن، جھنگ 238میٹرک ٹن، چینوٹ 128میٹرک ٹن (ٹوٹل فیصل آباد 1806)، ضلع سرگودھا 354میٹرک ٹن، خوشاب 100میٹرک ٹن، میانوالی 119میٹرک ٹن، بھکر 84میٹرک ٹن(ٹوٹل سرگودھا ڈویژن 657میٹرک ٹن)، ضلع ملتان 670میٹرک ٹن، لودھراں 182میٹرک ٹن،وہاڑی 184میٹرک ٹن، خانیوال 172میٹرک ٹن(ٹوٹل ملتان ڈویژن 1208میٹرک ٹن) ضلع ساہیوال 188میٹرک ٹن، اوکاڑہ 262میٹرک ٹن، پاک پتن 92میٹرک ٹن، ٹوٹل ساہیوال ڈویژن 542میٹرک ٹن) گندم فراہم کی جا رہی ہے- ضلعی ڈی جی خان184میٹرک ٹن،راجن پور 122میٹرک ٹن، مظفر گڑھ 178میٹرک ٹن، لیہ 166 میٹرک ٹن(ٹوٹل ڈی جی خان ڈویژن 650میٹرک ٹن)، ضلعی بہاولپور 392میٹرک ٹن، بہاؤلنگر 176میٹرک ٹن، رحیم یار خان 861میٹرک ٹن، ٹوٹل بہاؤلپور ڈویژن کیلئے 1429میٹرک ٹن) جبکہ مجموعی طور پر روزانہ کی بنیاد پر پنجاب کو 16700میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے –

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ اور ایم پی اے بلال یسین نے عائشہ ڈگری کالج لکڑ منڈی میں سستا آٹا کا افتتاح کیا-شہر کے 3000 پوائنٹس پر 10 کلو آٹا کا تھیلا 490 روپے میں فروخت کیا جائے گا-لاہور میں تقریباً تین ہزار پوائنٹس پر روزانہ سستے آٹے کے ڈیڑھ لاکھ تھیلے فروخت کئے جائیں گے۔ایم پی اے بلال یاسین نے بتایا کہ لاہور شہر کے شہری وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے آٹے پر ملنے والی سبسڈی پر بہت شکرگزار اور خوش ہیں –

ہم صرف آٹے تک محدود نہیں رہیں گے-چینی کی فروخت بھی سستے داموں یقینی بنائیں گے-اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان رشید نے ایم پی اے میاں مرغوب احمد کے ہمراہ ٹیمپل روڈ مزنگ پر سبسڈی پر ملنے والے آٹا کے پوائنٹ کا افتتاح کیا جہاں سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے آٹاخریدا-لاہور شہر میں روزانہ تقریباً 01 لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک سبسڈائزڈ آٹے کے تھیلے عوام الناس میں فروخت کئے جائیں گے-ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی 490 روپے میں شروع کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی شہر اور ضلع میں روزانہ 50 ہزار تھیلے رعائتی نرخوں پر دئے جائیں گے جس کے لئے راولپنڈی میں 8سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور مزید 270 سینٹرزبنائے جائیں گے -انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں بنی چوک کے مقام پررعایتی نرخوں پر آٹا کی سیل کے پوائنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اے سی سٹی ڈاکٹر زنیرہ،مسلم لیگی رہنما راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ضیاء اللہ شاہ، حاجی پرویز اور عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رعائتی نرخ پر آٹا کی فراہمی ہنگامی بنیاد پر شروع کردی گئی ہے جس کیلئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مارکیٹوں کے علاؤہ سیل پوائنٹس بنائے جارہے ہیں۔ڈیرہ غازیخان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں سبسڈی کے آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ملتان شہر اور ضلع میں روزانہ 50 ہزار تھیلے رعائتی نرخوں پر دئے جائیں گے جس کے لئے 5 سو سے زائد سنٹر ملتان میں بنائے گئے ہیں – ملتان ڈویژن کے دیگر اضلاع خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں بھی رعائتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

خانیوال کے شہریوں کو 10 کلوآٹے کا تھیلا 490 روپے میں فراہم کرنے کیلئے 150 پوائنٹس قائم کردیئے-ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ایم پی اے رانا سلیم احمد کے ہمراہ قلی بازار سے سستے آٹے کی فراہمی کا افتتاح کیا-لودھراں میں وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی سہولت پیکیج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گوجرانوالہ میں بھی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی 490 روپے کے خصوصی رعایتی نرخوں پر شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژن بھر میں ہنگامی بنیادوں پر فلور ملز کو سبسڈی پر گندم دی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ضلع بھر میں 150 سے زائد پوائنٹس قائم کردیئے ہیں -ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ایم پی اے رانا سلیم حنیف کے ہمراہ قلی بازار میں سستے آٹے کی فراہمی کا افتتاح کردیا-اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی،ڈی ایف سی اعجاز سیال ہمراہ تھے-ضلع وہاڑی میں سستا آٹا کی فراہمی کے لیے 69 سیل پوئنٹس بنانے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button