تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر کون ہے؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر مبینہ آگ لگانے والی معروف خاتون ٹاک ٹاکر ڈولی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

ڈولی فیشن ایک مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں، جو 16 اگست 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے ہے جہاں انہیں 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

ڈولی نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کیا ہے جبکہ اُن کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 319.9 ملین لائکس ہیں۔

ٹک ٹاکر کے پاس ’ڈولی گرل فیشن‘ کے نام سے ملبوسات کی ایک آفیشل لائن ہے جو موسمی فروخت، وزن میں کمی کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور کاسمیٹک اشیاء بھی پیش کرتی ہے۔

اس کے علاوہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ٹک ٹاکرز کی جانب سے مبینہ آگ لگانے پر ویڈیو ایپ کی وضاحت سامنے آگئی۔

مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک یا غیرقانونی رویے کو فروغ دینے والا مواد ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پلیٹ فارم پر ایسے مواد کی کوئی جگہ نہیں۔

ترجمان کے مطابق خطرناک اور غیرقانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مواد کو ہٹادیا جاتا ہے اور ایسے مواد کو محدود یا لیبل کرنے کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button