تازہ ترینتحریکخبریں

’جیل جانے اور مرنے سے نہیں‌ ڈرتا لیکن امریکی غلامی قبول نہیں‌ کروں‌ گا‘

 سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ وقت حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے،جیل جانے اور مرنے سے نہیں ڈرتا لیکن سمجھوتا کسی صورت نہیں کروں گا۔

اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمارےملک میں ایک فیصلہ کن وقت ہے، بڑا فیصلہ ہونےجارہا ہے، کیا ہم ایک آزاد ملک بن کررہیں گے یا امریکا کی غلامی کریں گے، میں نے فیصلہ کیا ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے جب تک زندہ ہوں کبھی ان چوروں، ڈاکوؤں،غلاموں کو قبول نہیں کروں گا تھری اسٹوجس نے بائیڈن  کے ساتھ مل کر حکومت گرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ والدہ نے احساس دلایا کہ خوش قسمت ہو آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے وہ کہتی تھیں ہم ایک غلام ہندوستان میں تھے، انگریزوں کی جنگیں لڑنا پڑیں، لاکھوں لوگ انگریزوں کی جنگوں میں مرے یہ وہ لوگ ہیں جوقبضہ کرکےغلامی کراتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دھمکی دی بمباری کرکے پتھروں کے زمانے میں دھکیل دیں گے امریکا نےمشرف کو کہا ہماری جنگ میں شامل نہ ہوئے تو بم مار دینگے، بدقسمتی سے مشرف نے گھٹنے ٹیک دیئے اور لوگوں کی پرواہ نہیں کی، امریکا کی جنگ میں ہمیں دھکیل دیا گیا،80 ہزارپاکستانی شہید ہوئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں فتح کیے بغیرغلام بنالیا گیا تھا، قائداعظم غلام ہندوستان میں ایک آزاد انسان تھے، ذوالفقار بھٹو نے کوشش کی کہ آزاد خارجہ پالیسی بنے، آزاد خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے فائدے میں ہوتی ہے، ہمیشہ وعدہ کیا تھا کبھی کسی کے سامنے جھکوں گا نہ عوام کو جھکنے دونگا۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو تھری اسٹوجس کہتا ہوں، ایک آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، دو بھائی ہیں ایک فوج کو گالی دیتا ہے اور دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے، تیسرا وہ ہے جو تیس سال سے اسلام کو بیچتا ہے، اقتدار ملا تو مولانا فضل الرحمان نے سڑکوں کی وزارت لی جس میں پیسہ بنتا ہے تھری اسٹوجس نے بائیڈن کے ساتھ مل کر حکومت گرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button