تازہ ترینخبریںکاروبار

ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے۔

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے50 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی 191 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے، 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کم ہوکر 42901 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button