تازہ ترینخبریںپاکستان

درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری

سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 46سے 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ، اس کے پیش نظر چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد دادو ، سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی، جامشورو، نوشہرہ ، فیروز شہید بے نظیر آباد، بدین اور عمر کوٹ میں درجہ حرارت 46سے 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے اقدامات کو یقینی بنائیں ، ہیٹ ویو کیمپ قائم کیے جائیں، آیمرجنسی سینٹرز اور ہسپتالوں می ایمبولینس سروس کو یقینی بنایا جائے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں ، گرمی سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کریں ، 13 سے 14 مئی تک ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button