تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بچے کے اغوا کی ویڈیو، والدین کو احتیاط کا مشورہ

شہر قائد کی پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کل اغوا ہونے والے بچے کو آج حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد سے بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع واٹر پارک سے فیملی کے ساتھ آنے والا ڈھائی سالہ بچہ معصب اچانک غائب ہو گیا تھا، جس پر تفتیش کرتے ہوئے میمن گوٹھ پولیس نے لطیف آباد میں چھاپا مار کر بچے کو بازیاب کرا لیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ 2 سالہ بچے معصب کو کراچی سے اغوا کر کے حیدر آباد لے جایا گیا تھا، پولیس نے خاتون اور اس کے 2 ساتھیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اے وی سی سی کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو سالہ معصب اپنی فیملی کے ہمراہ واٹر پارک عید کے موقع پر تفریح کے لیے آیا ہوا تھا، لیکن والدین کی نظروں سے کچھ دیر کے لیے دور ہونے پر یہ ناخوش گوار واقعہ رونما ہو گیا، اس لیے مارکیٹوں اور تفریح گاہوں میں والدین کو بچوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ معصب کے اغوا کا مقدمہ تھانہ میمن گوٹھ میں درج کیا گیا ہے، واٹر پارک کی جو سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے اس میں معصب کو 2 مردوں اور ایک عورت ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے، ایک بچے نے بھی معصب کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے کو اغوا کار پارکنگ ایریا میں سفید رنگ کی گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے، اور یہ واردات شام پونے چھ بجے کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button