تازہ ترینخبریںپاکستان سے

”حکومت کیخلاف مارچ قوم میں تفریق پیدا کرنے کے مترادف ہے“

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں حکومت کے خلاف مارچ قوم میں تفریق پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے سی پی این ای کے وفد نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سیکریٹری انفارمیشن و دیگر حکام ملاقات میں شریک تھے۔ وفد میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر و دیگر ممبران شامل تھے

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی، صحافیوں کے خلاف بلاوجہ کارروائیوں پر ہر ممکن تحفظ فراہم دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیپکا آرڈیننس و دیگر قوانین پر صحافیوں کے خلاف کارروائیوں پر تحفظ دیا جائے گا، پیکا آرڈیننس کا جائزہ لینے کا کام پہلے ہی وزارت قانون کو سونپ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے جمہوریت کی بقا او اداروں کے ارتقا میں سی پی این ای کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے چار سالوں میں قوم پر قرضوں کا بوجھ دگنا کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس وقت قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت کے خلاف مارچ قوم میں تفریق پیدا کرنے کے مترادف ہے، شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button