ویڈیو: شلپا شیٹی کے پاکستانی گانے پر ٹھمکے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے پاکستانی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوری ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے یہ گانا پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہو رہا ہے، بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی اسی گانے پر رقص کیا جسے ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا۔
اداکارہ نے ویڈیو اپنے اکاﺅنٹ پر شیئر کی اور اس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ”یہ مزہ جو اب تک نامکمل تھا، پردے کے پیچھے کے سین“۔
یاد رہے کہ یہ گانا علی سیٹھی اور شئے گل نے گایا ہے اس گانے کا میوزک عبداللہ صدیقی اور زلفی نے کمپوز کیا۔
واضح رہے کہ اس گانے کو بھارت میں بھی کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اس پر اداکارہ جاسمین اور اداکار ارجن کپور نے بھی اپنا پسندیدہ گانا کہا تھا اور اپنے تاثرات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیے تھے۔