تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے الزامات مسترد کردیے

رکن قومی اسمبلی، اسکالر اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایسے ثبوت لانے کا اعلان کردیا، جنہیں لوگ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ بتاتی دکھائی دیں کہ ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان طلاق نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کی علیحدگی ہوئی ہے۔

وہ ویڈیو میں بتاتی سنائی دیں کہ اگر لوگ انہیں خوش رہنے کی دعا نہیں دے سکتے تو ان کے لیے افواہیں نہ پھیلائیں اور انہیں خوشی سے آزاد زندگی گزارنے دیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دانیہ شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کب ویڈیو بنائی اور نہ ہی انہوں نے عدالت میں دائر کردہ اپنی درخواست کی خبروں پر کوئی بات کی۔

مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ مذکورہ ویڈیو دو دن پہلے کی ہے، جسے دانیہ شاہ نے خود خودبنایا تھا اور آج ان کی جانب سے ان پر بدترین الزامات لگائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ اگر یہ ابھی میرے نکاح میں نہ ہوتیں اور قرآن کریم نے شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس نہ کہا ہوتا تو وہ سب کو وہ حقیقت بتاتے کہ پورا ملک ہل اٹھتا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت نہیں کریں گے کیوں کہ رسول ﷺ کا فرمان ہے کہ "لوگو عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرو”

اسکالر و ٹی وی میزبان نے صحافیوں اور میڈیا سے گزارش کی کہ دانیہ شاہ کی ہشاشیت دیکھ کر وہ خود فیصلہ کریں کہ تین ماہ میں کسی پر تشدد ہو تو وہ ایسی لگیں گی؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button