تازہ ترینتحریکخبریں

حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کر رہا ہوں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کر رہا ہوں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، کرپٹ لوگوں کی غلامی سے نکلنے کے لیے اسلام آباد کی کال دی ہے

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میانوالی کے لوگوں نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی نشست دلائی۔

عمران خان نے اہلیانِ میانوالی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جمعے کو انشاء اللّٰہ آپ لوگوں کے پاس مغرب سے پہلے آرہا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 6 مئی کو میانوالی میں  جلسہ عام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button