وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بیت المقدس کی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔و
وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل او آئی, سی حسین ابراہیم کی مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی جس میں مسلم امہ کے مفادات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا
وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، سیکریٹری جنرل نے شہباز شریف کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل سربراہ کے طور پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی مسلسل حمایت پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر کے دیرپاحل کے لیے سفارتی کوششیں کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے