تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

کھٹی دہی دوبارہ استعمال میں کیسے لائی جاسکتی ہے؟

اکثر خواتین دہی کھٹی ہوجانے پر اسے قابل استعمال نہیں سمجھتیں، اور اسے ضائع کردیا جاتا ہے جو کسی طور مناسب نہیں کیونکہ یہ پیسے کے ضیاع کے ساتھ رزق کی بے قدری بھی ہے۔

ماہ رمضان میں گھروں کے اندر دہی کا استعمال بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، ایسے میں کیا ایسا طریقہ استعمال کیا جائے کہ ایک ساتھ کافی ساری دہی لا کر رکھ دیں اور وہ خراب یا کھٹی بھی نہ ہو۔

اس کے لئے بھی ہم آپ کو طریقہ بتائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ اگر دہی کھٹی ہوگئی ہے تو اس کو دوبارہ کیسے استعمال کریں۔

کیا آپ نے کبھی کھٹے دہی کومیٹھا کرنے کی کوشش کی ہے ؟ یا آپ بھی وہ دہی پھینک دیتی ہیں؟ اگر ایسا ہی ہے تو ہم یہاں کھٹے دہی کو صحیح بنانے کے لئے ایک بہت منفرد اور اچھی ٹپ لائے ہیں جو بہت آسان بھی ہے۔

اگر دہی کھٹا ہوجائے تو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر دس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ دہی بیٹھ جائے گا اور پانی اوپر آجائے گا ۔ اس کھٹے پانی کو دہی سے نتھار لیں اور بقیہ دہی میں تھوڑا سا خشک دودھ ملا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔

دہی کا کھٹا پن ختم ہوجائیگا کیونکہ خشک دودھ میں سکروز اور لیکٹوز ہوتا ہے جو آپ کے دہی کو جلدی کھٹا نہیں ہونے دے گا۔ اب آپ اسے با آسانی استعمال کر سکیں گے۔

دہی میں ایک چائے کا چمچ کارن فلور اور تھوڑی سی چینی چھڑک دیں انشاء اللہ ایک ہفتے تک دہی کھٹی نہیں ہوگی۔

دہی میں آپ پاؤڈر والا دودھ دہی کی مقدار کے ایک چوتھائی حصے کے برابر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے رکھ دیں۔ اس طریقے سے آپ کی دہی کھٹی نہیں ہوگی کیونکہ سوکھے دودھ میں سکروز اور لیکٹوز شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کھٹا پن جلدی نہیں آتا۔

اس کے علاوہ ایک طریقہ اور بھی ہے وہ یہ کہ دہی جمانے کے بعد اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دیں، دہی کبھی کھٹی نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button