تازہ ترینخبریںدنیا

آئی ایم ایف کی نئی حکومت کو تیل، بجلی، ڈالر مہنگا کرنے کی شرط

آئی ایم ایف نے تیل، بجلی، ڈالر مہنگا ہونے کا اشارہ دیدیا۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیہاد اظہور نے کہا پاکستان کے ساتھ تیل سمیت دیگر سبسڈیز پر بھی بات چیت ہوئی ہے، پاکستان میں مارکیٹ کے مطابق ڈالر ایکسچینج ریٹ چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چند روز قبل آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کئے تھے، جس میں پیٹرول اور بجلی پر دی گئی سبسڈی کے خاتمے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیہاد اظہور نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا، نئی حکومت کو 10 فیصد مالیاتی خسارہ مل رہا ہے، اسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، بجٹ خسارہ رواں مالی سال کے اختتام تک معیشت کے 10 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کے ذریعے بجٹ خسارہ کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا پاکستان کے نئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی، پاکستان موجودہ قرض پروگرام کی 6 ارب ڈالر کی حد بڑھانا چاہتا ہے۔

جیہاد اظہور نے روس یوکرین جنگ کے اثرات سے خطے کی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مارکیٹ کے مطابق ڈالر ایکسچینج ریٹ چاہتے ہیں، معاشی اصلاحات سے خسارے میں کمی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button