تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور میں بجلی کا بحران شدید ہو جانے کے سبب غیر اعلانی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

لاہور میں بجلی کا بحران شدید ہو جانے کے سبب غیر اعلانی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور الیکٹرک پاور کمپنی (لیسکو) کے مطابق بجلی کی رسد 3600 اور طلب 4700 میگاواٹ ہے۔

لیسکوحکام نے بتایا کہ لاہورمیں غیر اعلانی لوڈشیدنگ کا دورانیہ 4 سے 5 گھنٹے ہے۔

حکام کے مطابق دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگیا تک ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی آج کل سورج سوا نیزے پر ہے، گرم لو کے تھپیڑوں سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت شدید حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button