تازہ ترینخبریںپاکستان

گرمی کی شدید لہر 26 اپریل سے 2 مئی تک رہے گی

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فصلوں کے حوالے سے کسانوں کو ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں 7 سے 8 سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر 26 اپریل سے 2 مئی تک متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، کسان فصلوں کو پانی دیں تاکہ فصلوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

متوقع گرم موسم کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button