لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کے جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے مریم نواز کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی۔
مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔
عدالت نے گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے ای سی ایل رولز طلب کیے تھے۔
اس سے قبل بھی ایک عدالتی بینچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے۔