تازہ ترینخبریںکاروبار

ایلون مسک کی خرید کے بعد ٹوئٹر کا مستقبل تاریک ہوگیا؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال نے گزشتہ روز ملازمین کو بتایا کہ ٹوئٹر کے ساتھ ارب پتی ایلون مسک کے معاہدے کے بعد اس کا مستقبل بے یقینی کی صورت اختیار کر جائے گا۔

ٹاؤن ہال میں کمپنی کے ملازمین سے ملاقات کے دوران بھارتی نژاد پراگ اگروال نے کہا کہ ایک بار معاہدہ ہوگیا تو ہم نہیں جانتے کے پلیٹ فارم کس سمت جائے گا۔

دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ ایلون مسک جلد ٹوئٹر عملے کے ساتھ سوال اور جواب کے سیشن میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔

واضح رہے کہ پراگ اگروال نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ گزشتہ سال نومبر میں سنبھالا تھا، وہ فی الحال ٹوئٹر کے سربراہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش پر ٹوئٹر کے 11 رکنی بورڈ کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں کمپنی کو خریدنے کے حوالے سے ایلون مسک کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button