تازہ ترینخبریںپاکستان سے

عمران خان کی جان کو خطرہ ، شہباز شریف نے رانا ثنااللہ کوحفاظت کی ذمہ داری سونپ دی

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے رانا ثنااللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی سخت ہدایت کردی اور رانا ثنااللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعظم کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی کے ہوم سیکریٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں عمران خان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اختیارات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جہاں جائیں، سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں، عمران خان کے جلسے اور جلوس میں سیکیورٹی پرغفلت اورکوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت کو خط لکھا تھا جس میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button