تازہ ترینخبریںپاکستان

عالم اسلام کو اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونا چاہیے

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سوئیڈن میں پیش آنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے اور نیدرلینڈز کے سیاستدان کے نازیبا ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے مذکورہ واقعات پر دکھ اظہار کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان واقعات کی مذمت کرے اور ایسے گھناؤنے رویے کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

شہباز شریف نے عالم اسلام کو پیغام دیا کہ ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

خیال رہے سوئیڈن کی پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ دائیں بازو کے ایک گروپ کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کے منصوبے سے شروع ہونے والی کئی روز سے جاری بدامنی میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے تشدد سے نمٹنے کے لیے مزید وسائل کا مطالبہ کیا ہے۔

سوئیڈن کی پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جمعرات کے روز سے کئی شہروں میں جاری مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی ہے اور ان پر تشدد مظاہروں کے دوران 26 پولیس افسران اور 14 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سوئیڈن میں بدامنی کو ایک مہاجرین مخالف اور اسلام مخالف گروپ کے رہنما راسمس پالوڈان نے جنم دیا تھا جس کا مقصد ستمبر کے انتخابات سے قبل حمایت حاصل کرنا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button