تازہ ترینخبریںسیاسیات

حکومت اور اتحادیوں‌ میں‌ معاملات الجھ گئے, پی پی پی کی طرف سے آئینی عہدے مانگنے پر ن لیگ کا انکار

مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز کردیا ، جس پر پی پی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل آیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد مشکلات کا شکار ہوگیا اور اتحادی جماعتیں وزارتوں کا فیصلہ نہ کرسکیں ، ن لیگ کی غیر واضح پالیسی وفاقی کابینہ کے اعلان میں رکاوٹ بن گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے وعدہ کے بعد اب ن لیگ پنجاب کی گورنر شپ سے کترانے لگی، ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا، اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر پی پی قیادت نے سخت ردعمل دکھایا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ راناثناللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین یوسف گیلانی بن جائیں مگر عدالت سے فیصلہ لے لیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حیران ہیں پہلے گورنر،اب چیئرمین سینیٹ پر کہتے ہیں عدالت سے فیصلہ لیں، مولانا نے بھی پہلے ڈپٹی اسپیکر کے لیے شاہدہ اختر کا وعدہ کیا ، اب ن لیگ ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی اپنے امیدوار کی بات کررہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا تمام اتحادیوں کو تحریک انصاف سے توڑ کر لائےاور ہم ہی گارنٹر رہیں، ن لیگ دل بڑا کرے اورجس سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کرے۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا آئینی عہدے دیں تون لیگ نے کہا نہیں کابینہ میں آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button