تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کا پشاورموڑمیٹروبس منصوبے میں تاخیرکا نوٹس

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لیا اورمنصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ  یہ قوم کا پیسہ ہے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صبح 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے.

انہوں نے کہا کہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا2018 میں مکمل ہونا تھا۔پانچ سال کی تاخیر ہوئی اورمنصوبہ شروع نہ ہوا.اسی نالائقی نااہلی کی وجہ سے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی کو ہفتہ 16 اپریل  کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم  دیا۔

وزیراعظم نے بہارکہو اورروات سے پشاورموڑ تک میڑو سروس چلانے اورموٹروے کنکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے، رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button